شادی کے بعد شاہ رخ خان نے نوبیاہتا بیوی گوری سے کہا تھا: برقع پہنو اور نماز پڑھو

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارتی فلم  اندسٹری کی سرکردہ جوڑی شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے بارے مین دلچسپ انکشاف ہوا ہے۔ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی کو 28 سال ہو گئے ہیں ۔ دونوں کو بالی ووڈ کا آئیڈیل جوڑا مانا جاتا ہے ۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ شادی کے بعد شاہ رخ خان نے ایک موقع پر اپنی اہلیہ کو نماز پڑھنے اور برقع پہننے کیلئے کہا تھا ۔

شاہ رخ خان کی گوری سے محبت اس وقت شروع ہوئی انہوں نے اپنے فلم کیریئر کی ابتدا بھی نہیں کی تھی ۔ سال 1984 میں پہلی مرتبہ شاہ رخ نے گوری کو دیکھا اور پہلی نظر ہی میں انہیں دل دے بیٹھے ۔ چھ سال کے تعلق کے بعد دونوں نے شادی کی۔

اس شادی میں دونوں کا الگ الگ مذہب سے تعلق ایک بڑی رکاوٹ تھی ۔ گوری کے کنبہ کے سامنے شاہ رخ پانچ سال تک ہندو بنے رہے، مگر سچ سامنے آ ہی گیا۔ کافی مشکلات کے بعد آخر کار گھر والے رشتے کیلئے رضامند ہوئے ۔

بالی ووڈ کے اس جوڑے کو ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ شادی کرنی پڑی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری نے پہلے کورٹ میرج کی۔ اس کے بعد 26 اگست 1991 کو دونوں کا نکاح ہوا۔ اس کے بعد 25 اکتوبر 1991 کو دونوں کی ہندو رسم ورواج کے مطابق شادی ہوئی ۔

ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے۔ پرانے خیالات کے لوگ تھے۔ میں ان کا اور ان کی سوچ کا احترام کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں جیسے ہی وہاں پہنچا، سبھی باتیں کر رہے تھے کہ لڑکا مسلمان ہے، کیا لڑکی کا نام بھی بدلے گا، کیا وہ مسلمان بن جائے گی۔ اس وقت شاہ رخ نے مذاق میں کہا تھا کہ انہوں نے گوری کو نماز پڑھنے کیلئے کہا ہے اور گوری کو برقع بھی پہننا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے اتنا کہتے ہی گوری کے سبھی رشتے دار خاموش ہوگئے ۔

شاہ خان نے بتایا کہ وہ سبھی لوگ پنجابی میں بات کررہے تھے اور میں نے اس وقت گوری سے کہا کہ چلو گوری برقع پہنو اور نماز پڑھنی شروع کرو۔ سبھی کو لگ رہا تھا کہ شاہ رخ نے گوری کا مذہب ہی تبدیل کروا دیا ہے ۔

شاہ رخ خان اور گوری خان دونوں ہی دہلی کے رہنے والے ہیں ۔ شاہ رخ خان کی ابتدائی تعلیم سینٹ کولمبس اسکول میں ہوئی ۔ انہوں نے کالج کی پڑھائی دہلی یونیورسٹی کے ہنس راج کالج سے کی۔

دوسری طرف گوری خان کے والد کرنل رمیش چندر چھبر تھے۔ گوری نے بارہویں جماعت تک دہلی کے ماڈرن اسکول سے تعلیم حاصل کی ۔ اس کے بعد انہوں نے لیڈی شری رام کالج سے بی اے آنرس کیا ۔ انہوں نے چھ مہینے کا فیشن ڈیزائننگ کا کورس بھی کر رکھا ہے ۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply