محمد بن سلمان کے 48 ارب روپے کے گھر میں شراب خانہ اور انڈر گراؤند نائٹ کلب بھی تعمیر کیے گئے ہیں
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کی مہنگی ترین اشیا خریدنے کی شہرت رکھتے ہیں۔ اب ان کے فرانس میں عالیشان گھر کی تفصیلات سامنے آ ئی ہیں۔
دی مرر کے مطابق شہزادہ محمد کا حال ہی میں نیوکاسل یونائیٹڈ فٹ بال کلب خریدنے کا معاہدہ 30 کروڑ پاﺅنڈ میں ہوا ہے لیکن یہ رقوم ان کے عالیشان گھر کی مالیت سے کچھ ہی زیادہ ہے۔ ان کے گھر کی مالیت 23کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 47ارب 94کروڑ روپے) ہے۔ ان کا یہ گھر فرانس کے علاقے ’لوویسنیس‘ (Louveciennes)میں واقع ہے۔
یہ گھر 50ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط ہے جس کا ڈیزائن 17ویں صدی عیسوی کے فرانسیسی قلعوں کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ یہ گھر 2008 سے 2011ء کے درمیان تعمیر کیا گیا۔ گھر کے اندر ایک ایکوئریم، اندر اور باہر سوئمنگ پولز، ایک نائٹ کلب، ایک سنیما گھر، دو بال رومز، 10بیڈروم سوٹس، ایک لائبریری، سکواش کورٹ اور نجانے کیا کچھ ہے۔ گھر میں ایک شراب خانہ بھی ہے جس میں 3ہزار سے زائد بوتلیں رکھنے کی گنجائش ہے۔
اس جگہ پر 19ویں صدی کا ایک قلعہ موجود تھا جسے مسمار کر کے یہ گھر تعمیر کیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی ولی عہد اپنے ملک میں کفایت شعاری کی مہم چلا رہے ہیں نیز انہوں نے بدعنوانی کے الزام میں درجنوں سیاسی مخالفین کو گرفتار کر رکھا ہے۔
https://www.dailymail.co.uk/news/article-5186481/Saudi-Crown-Prince-purchase-300m-French-palace.html






