عامر خان کی بیٹی ایرا خان کا بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہو گیا
بالی ووڈ اسٹارعامر خان کی بیٹی ایرا خان کی فین فالوئنگ کسی بالی ووڈ اسٹار سے کم نہیں ہے۔ لوگوں میں ایرا خان کی زاتی زندگی کے حوالے سے کافی دلچسپی پائی جاتی ہے ۔ اب ان کے نجی تعلقات کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرا خان کا ان کے مبینہ بوائے فرینڈ مشال کرپلانی کے ساتھ بریک اپ ہوگیا ہے ۔ میڈیا میں اس بریک اپ کے بارے میں کئی انکشاف کئے جا رہے ہیں ۔
بتایا جا رہا ہے کہ ایرا خان اور ان کے بوائے فرینڈ مشال کرپلانی گزشتہ دو سال سے ریلیشن شپ میں تھے۔ دونوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس ان کی ایک دوسرے کے ساتھ کئی تصویریں موجود ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کیلئے اپنی پسند ظاہر کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے ہیں۔ ایرا اور مشال ایک دوسرے کے ساتھ چھٹیوں کا مزہ لیتے بھی نظر آئے۔ دونوں دیر رات گئے پارٹیوں میں بھی ساتھ نظر آئے ہیں ۔
تاہم اطلاعات کے مطابق ان دونوں کا رشتہ ٹوٹ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرا خان اور ان کے بوائے فرینڈ مشال کا بریک اپ ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دووں کے اس رشتے میں آئی دراڑ کی وجہ ایرا خان کا فلمی کیریئر ہے۔
بتایا گیا ہے کہ جب سے ایرا خان نے اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تب سے ہی ان کے درمیان پریشانیاں شروع ہو گئی تھیں۔
دوسری طرف ایرا خان ڈٓائریکٹر ریما کاگتی کے ساتھ کام کرنے جارہی ہیں ۔ ایرا اس فلم میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کریں گی۔ اس فلم میں وجے ورما ، گلشا دیویا ، سوہم شاہ اور سوناکشی سنہا ہوں گی ۔ یہ فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی ۔



