عمران خان نے جنگ جیو گروپ کے دو چینلز پر فنڈ جمع کرنے کا اعلان کر دیا


وزیر اعظم کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو کہانی پر ٹیلی تھون میں براہ راست عوام سےعطیات اکٹھے کریں گے۔

فیصل جاوید خان نے بتایا کہ وزیراعظم کے لئےتاریخ کے سب سے بڑے ٹیلی تھون کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ عمران خان 23 اپریل سہ پہر 4 بجے براہ راست عوام سےعطیات وصول کریں گے۔ عوام ٹیلی تھون کی براہ راست نشریات جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو کہانی پر دیکھ سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھرسے مخیر حضرات کی کثیر تعداد ٹیلی تھون کا حصہ بنے گی، دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو ٹیلی تھون میں شرکت کی خصوصی دعوت دیتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد وزیراعظم کی اپیل پر کورونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون میں شریک افراد نیشنل بینک کراچی میں موجود اکاؤنٹ میں عطیات بھجوائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments