عمران خان کے نام کھلا خط


محترم وزیر اعظم پاکستان
عمران خان

اس وقت دنیا کے تمام مسلمان ملکوں قطر، بحرین، انڈونیشیا، الجیریا، مراکش، ایران، ترکی، بشمول سعودی عرب جہاں عالم اسلام اور مسلمانوں کی مقدس جگہ کعبۃ اللہ واقع ہے جہاں عام دنوں میں بھی لاکھوں مسلمان عبادت کرتے ہیں، وہ بھی سنسان ہے اور ہر عام و خاص کے لئے بند ہے سب مسلمان ملکوں نے اپنے اپنے شہریوں کو نہ صرف ماہ رمضان بلکہ عام دنوں کی لیے نماز کے لئے گھروں سے نکلنے پے سختی سے پابندی لگائی ہے۔

محترم عمران خان صاحب،
تمام اسلامی ملکوں کے بر عکس دنیا کے نقشے پے پاکستان ہی ایسا نمایاں اسلامی ملک ہے جس میں مسلمانوں کو مسجدوں میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

میں بحثیت مسلمان اور ایک انسان ابھی تک اس شش و پنج میں مبتلا ہوں کہ وہ کیا وجوہات اور محرکات ہیں کہ پاکستانی حکومت نے ان کو دوسرے اسلامی ممالک کے برعکس رمضان میں گھروں میں نماز پڑھنے کے بجائے مسجدوں میں نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے۔

اگر ہم اسلامی تعلیمات پر بھی نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ تراویح تو اسلام میں فرض ہی نہیں ہیں اور اگر ہم محمد ( ﷺ ) کے زندگی پر بھی نظر ڈالیں تو انھوں نے بھی اپنی پوری زندگی میں صرف تین بار با جماعت تراویح پڑھی تھیں۔

محترم عمران خان، بحثیت مسلمان کیا آپ مجھے مندرجہ ذیل سوالات کا جواب دینا پسند فرمائیں گے؟
محترم وزیر اعظم پاکستان وہ کون سے عوامل ہیں جن کی بدولت حکومت پاکستان نے 22 کروڑ انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر اس خطرناک حالات میں رمضان میں گھروں سے نکلنے کی اجازت دی ہے۔

محترم وزیر اعظم کیا پاکستان کے مسلمان دنیا کے دوسرے مسلمانوں سے برتر و اعلی ہیں؟
محترم وزیر اعظم کیا پاکستان میں اسلام کی تشریح دوسرے اسلامی ممالک کے برعکس دوسری ہے؟
محترم وزیر اعظم کیا پاکستان کے مساجد کی اہمیت اور عزت حرمین شریفین سے بڑھ کر قرار پائی ہے کہ حرمین شریفین میں باجماعت نماز پر پابندی رہے گی اور یہاں ایسی پابندی لگانے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا؟
محترم وزیر اعظم کیا اگر اس ایمرجنسی اور خطرناک حالات میں پاکستان کے مسلمان گھروں پے نماز پڑھیں گے تو کیا اسلام یا پاکستان کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوں گے ؟

والسلام
ایک ڈرا ہوا
پریشان مسلمان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments