بریکنگ نیوز: آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین جمعرات سے انسانی رضاکاروں پر آزمائی جائے گی
برطاونی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کی کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک جمعرات کو انسانی رضاکاروں کو دی جائے گی۔ سکریٹری صحت میٹ ہینکوک نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ ایک ممکنہ دوا کا تجربہ صرف دو دن میں ہونا شروع ہو جائے گا۔
سکریٹری صحت میٹ ہینکوک نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار کی جانے والی ایک ممکنہ ویکسین کی جمعرات سے انسانوں پر آزمائش شروع ہو گی۔
آج شام ڈاؤننگ اسٹریٹ پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: "آکسفورڈ پروجیکٹ سے متعلق ویکسین کی آزمائش آئندہ جمعرات سے لوگوں پر کی جائے گی۔ عام حالات میں اس مرحلے تک پہنچنے میں کئی سال درکار ہوتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس دوا کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کلی بھی کوشش کر رہی ہے تاکہ اگر ان میں سے کوئی بھی ویکسین محفوظ طریقے سے کام کرے تو اسے جلد از جلد مریضوں کے لئے مہیا کی اجا سکے۔”


