وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ آ گیا: وزیر اعظم صحت مند ہیں
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا، وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا۔ انہوں نے چند روز قبل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اورانہیں کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا تھا۔ فیصل ایدھی نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر آئی سولیشن اختیار کرلی، تاہم وہ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر گزشتہ روز وزیراعظم کے سیمپل لے لئے گئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔
Facebook Comments HS


