جس دن اداکاری کرنے کے قابل نہ رہا، خودکشی کر لوں گا: نصیرالدین شاہ


ٹیلی ویژن سے لے کر سنیما اور سنیما سے لے کر ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک بالی ووڈ کے قدآور اداکار نصیر الدین شاہ مسلسل ایک فنکار کے طور پر اپنی اہلیت ثابت کر رہے ہیں۔ عمر کی اس منزل میں بھی اپنی اداکاری سے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنانے والے نصیرالدین شاہ کہتے ہیں کہ وہ ہر دن نئے سورج کے ساتھ اس اعتماد کے ساتھ اٹھتے ہیں کہ ان کے پاس کچھ ہے، جو وہ اپنے ناظرین کو دے سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران 70 سالہ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مجھے ابھی بھی یہ لگتا ہے کہ میرا ابھی بھی کچھ کام باقی ہے جس کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اداکار کے طعر پر ناظرین کو دینے کے لئے میرے پاس بہت کچھ ہے اور لوگ مجھے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس بات چیت میں انہوں نے آگے کہا کہ میں اپنے کام سے پیار کرتا ہوں، مجھے اداکاری کرنا پسند ہے۔ کام کے لئے میں جوش وجذبے کو بیان نہیں کر سکتا۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اداکاری کے تئیں جنونی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں پرفارم کرنے میں نااہل رہا تو میں شاید خودکشی کر لوں گا۔ اس کے بغیر زندگی میں کچھ نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments