بھارتی اداکارہ صوفیہ حیات کی نیوڈ تصویر پر ہندو بھڑک اٹھے


اداکارہ صوفیہ حیات نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرکے کہا تھا کہ انہیں ہندو مذہب اور اسلام سے پیار ہے ۔ ان تصاویر پر تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اور صوفیہ حیات کو قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔

گزشتہ دنوں میں صوفیہ حیات نے یکے بعد دیگرے کئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ نیوڈ ہوکر اوم کے پینٹنگ کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔ ان کی ان تصاویر پر ہندو مت کے پیروکار بھڑک اٹھے ہیں ۔

صوفیہ حیات نے اپنی ان تصاویر کے ساتھ پہلے البرٹ آئن سٹائن کی کہی بات لکھی ہے اور پھر اوم اور ہندو دیوی دیوتاؤں کے بارے میں بات کی ہے۔ صوفیہ حیات کے الفاظ سے لوگ ناراض ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔

صوفیہ کی ان تصاویر کے بعد ایک بھارتی شہری نے اعلان کیا ہے کہ اس نے صوفیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے کیونکہ صوفیہ نے ہندو دیوی دیوتاوں کی بے حرمتی کی ہے ۔

رمیش سولنکی نام کے ایک شخص لکھا ہے کہ میں نے ہندو دیوی دیوتاوں کی بے حرمتی کرنے اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر صوفیہ حیات کے خلاف آن لائن شکایت درج کروائی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ حکومت صوفیہ کے خلاف کارروائی کرے گی ۔

صوفیہ حیات نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ انہیں ہندو مذہب اور اسلام سے پیار ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments