الیکشن مہم میں استعمال ہونے والا جہاز جہانگیر ترین اور میں نے مشترکہ طور پر لیا تھا: عبدالعلیم خان


پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم اور حکومت سازی کے دوران استعمال ہونے والا جہاز جہانگیر ترین اور ان کا مشترکہ تھا۔

اپنے ویڈیو بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور جہانگیر ترین نے جہاز مشترکہ طور پر لیز پر لیا تھا۔ جو بھی پارٹی میں آیا وہ ان کی یا جہانگیر ترین کی وجہ سے نہیں بلکہ عمران خان کی وجہ سے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سبسڈی دینے میں کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ صرف جہانگیر ترین کی ملز کا فرانزک آڈٹ نہیں ہو رہا، انکوائری جاری ہے، سب سامنے آ جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments