ریکھا: سیکس سمبل سے اداکارہ تک


(مینو کے قلم سے)\"rekha-utsav\"

بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ ریکھا 10 اکتوبر 1954 کو بمبئی میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا مکمل نام بھانو ریکھا گنیشن ہے، لیکن انھیں ریکھا ہی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ستر کی دہائی میں فلم کے پردے پر سیکس سمبل کے طور ظاہر ہونی والی یہ بولڈ اداکارہ جمنی گنیشن کی بیٹی ہیں۔ جمنی گنیشن بھی فلموں کے اداکار تھے، اور ماں پشپا ولی تیلگو فلم کی اداکارہ تھیں۔ کہا جاتا ہے، جب ریکھا کا جنم ہوا، ان کے ماں باپ کے بیچ میں شادی نہیں ہوئی تھی۔ پھر جمنی گنیشن نے ایک مدت تک ریکھا کو اپنا نام بھی نہیں دیا تھا۔ ریکھا کو اس بات کا رنج تھا، اور اداکارہ بنتے انھوں نے اپنے باپ کے خلاف اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ شروع ہی میں ان کی فلمیں ہٹ ثابت ہوئیں، لیکن انھیں انڈسٹری میں پسند نہیں کیا جاتا تھا۔ شوبز انڈسٹری میں سانولی اور موٹے نین نقوش والی ریکھا کو اگلی ڈفلی کہا جاتا تھا۔ پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’دو انجانے‘ میں کام کرنا ان کے کیریئر کا اہم موڑ تھا، یہی وہ فلم تھی، جس کے شوٹنگ کے دوران یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔

پھر ایسی جوڑی بنی کہ نٹور لال، خون پسینا، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ آئے۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی محبت کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہیں۔ جیا بہادری اور امیتابھ کی شادی شدہ زندگی میں زلزلہ اس وقت آیا، جب رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی میں شریک ریکھا کی مانگ میں سندور، اور گلے میں منگل سوتر\"rekha-hot-actress\" دیکھا گیا، اور سب کا خیال تھا، امیت اور ریکھا کی شادی ہوچکی ہے۔ یوں ریکھا اور امیتابھ بچن کا افیئر خوب اچھالا گیا۔ ’سلسلہ‘ باکس آفس پر ناکام رہنے والی فلم تھی، اور مانا جاتا ہے، کہ یہ فلم ریکھا، امیتابھ اور جیا بچن کی حقیقی زندگی سے متاثر ہو کر لکھی گئی۔ اس فلم کے بعد ریکھا اور امیتابھ کے افیئر نے بھی دم توڑ دیا۔

بہت سی کامیاب فلمیں دینے کے باوجود ریکھا کو اداکارہ نہیں مانا گیا، 1978ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’گھر‘ وہ فلم تھی، جس میں ناقدین نے ریکھا کو اداکارہ تسلیم کر لیا۔ خوب صورت شاعری اور مسحور کن موسیقی سے مزین ’گھر‘ اور فلم ’خوبصورت‘ نے ریکھا کو الگ شناخت دی۔ ہدایت کار مظفر علی جب امراؤ جان ادا بنانے لگے، تو انھوں نے مرکزی کردار کے لیے ریکھا کا انتخاب کیا۔ ریکھا نے اسکرپٹ پڑھا، تو انھیں لگا، امراؤ جان ادا انھی کی کہانی ہے۔ انھیں اس کردار میں اپنی شبیہہ دکھائی دی۔ یہ فلم بھی اداکارہ کے طور پہ انھیں بہت نام دے گئی۔ اسی طرح ریکھا کے لیے اداکارہ کے طور پر ہدایت کار گلزار کی فلم ’اجازت‘ بھی ایک یادگار فلم ہے۔

سنہ اسی کی دہائی میں ریکھا ایکش ہیروئین کے طور پہ سامنے آئیں، جہاں‌ ان کے ساتھ کی بہت سی اداکارواں کا کیریئر ختم ہو رہا تھا، وہ ایک کے بعد ایک فلم میں کام کرتی رہیں۔ ریکھا کا سارا فلمی کیریئر افیئر سے بھرپور ہے، امیتابھ بچن سے پہلے چارمنگ ونود مہرہ کے ساتھ بھی ان کی شادی کے چرچے تھے، لیکن ریکھا نے یہ کہہ کر اس کی تردید کی، کہ ونود محض ان کے دوست تھے۔ امیتابھ کے لیے جب ان کی پسندیدگی کا پوچھا گیا، تو ریکھا نے کہا کون ہے جو امیتابھ کو پسند نہیں کرتا۔ ریکھا کی نجی زندگی کو دیکھا جائے تو بدقسمتی ان کا پیچھا کرتی دکھائی دیتی \"rekha-umrao-jaan\"ہے۔ ونود مہرہ سے وہ قریب تھیں، ونود عین جوانی میں آنجہانی ہوگئے۔ سنجیو کمار سے بھی ان کے تعلقات کی خبریں آئیں، لیکن سنجیو بھی ریکھا سے تعلق کے بعد زیادہ نہ جیے۔ پھر ان کی شادی ہوئی معروف تاجر مکیش اگروال سے اور کچھ عرصے بعد اگروال نے ریکھا کے دُپٹے سے لٹک کر پھانسی لے لی۔ اس کے بعد ریکھا نے شادی نہیں کی، لیکن وہ آج بھی سندور لگاتی ہیں۔ اور کہنے والے یہ کہتے ہیں، کہ یہ سندور وہ امیتابھ بچن کے نام کا لگاتی ہی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments