مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق اپنے الفاظ پر معافی مانگ لی


گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت کورونا ریلیف فنڈ ٹیلی تھون ہوئی تھی جس میں مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق کہا تھا کہ سب سے زیادہ جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے جس پر جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ کے میزبان و سینیئر صحافی حامد میر نے بھی اپنے پروگرام میں یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

تاہم اب مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے متعلق الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی ہو گئی، معافی چاہتا ہوں، دنیا میں کوئی انسان خطا سے پاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حامد میر اور دیگر میڈیا کے لوگوں سے معافی چاہتا ہوں، کوئی دلیل نہیں، مجھ سےغلطی ہوئی لیکن چینل پر جھوٹ سے متعلق بات کس نے کہی، میں نہیں بتا سکتا، یہ معاملہ ذاتی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ بات ٹاپ 10 میں سے ایک نےکہی، نام نہ بتانے پر معذرت قبول کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments