آٹا چینی بحران فرانزک رپورٹ: واجد ضیا کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دے دی گئی


آٹا چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کو فرانزک آڈٹ رپورٹ تیار کرنے کیلئے مزید دو ہفتے کی مہلت دے دی گئی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انکوائری کمیشن کے سربراہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے فرانزک آڈٹ کیلئے دو ہفتے کی مہلت طلب کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔ فرانزک آڈٹ کرنے والی ٹیم میں 2 ارکان کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے ارسلان وٹو اور اسلام آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کو انکوائری کمیشن میں شامل کیا گیا ہے۔ کمیشن مختلف شوگر ملوں کا دورہ کرے گا اور رپورٹ تیار کرکے 2 ہفتے بعد اسے وزیر اعظم کو پیش کرے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انکوائری کمیشن کی فرانزک آڈٹ رپورٹ کے لئے 25 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments