اگر عمران خان این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کرتے تو کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کی ضرورت نہیں تھی: شاہد آفریدی


شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ساری این جی اوز کو بلا کر بٹھاتے تو کورونا ریلیف ٹائیگرفورس بنانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگر سب این جی اوز کو بلاتے اور صلاح مشورہ کرتے تو کورونا ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کی ضرورت ہی نہیں پڑنی تھی۔ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم تمام این جی اوز کو بلا کرمشورہ کریں کہ کس جگہ اور کیا کام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ باہمی مشورے کے بعد ریلیف آپریشن میں آسانیاں پیدا ہوں گی، ایشو ایک ہی ہے، ایک پلان ہوگا تو سب مل کر کام کرسکتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں راشن سے متعلق زیادہ ضرورت ہو گی، سب مل کر کام کریں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی مدد سمیت مستحقین تک راش بھی پہنچانے کا کام انجام دے گی۔

Facebook Comments HS