طالبان نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کا افغان حکومت کا مطالبہ مسترد کر دیا


طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں جنگ بندی کا افغان حکومت کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ جنگ بندی کامطالبہ نامعقول ہے، اس کی کوئی منطق نہیں ہے۔

افغان حکومت نے اب تک 18 صوبوں سے 550 طالبان قیدیوں کورہا کیا۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس سے ہزاروں قیدیوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے ماہ مقدس کے دوران کارروائیاں روک دینے کی اپیل کی تھی۔

Facebook Comments HS