شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بنتی: شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی اپنی بھتیجی سے نہیں بنتی۔ موکل کہتے ہیں شہباز شریف کی بچت نہیں۔ آصف زرداری سمجھ دار ہیں، اس لئے گھونسلے میں چلے گئے ہیں۔ 6 ہزار ارب کی کرپشن میں سب رگڑے جائیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی پی پیز و دیگر رپورٹس منظر عام پر لانے کا کریڈٹ عمران خان کو دیں۔ شہباز شریف کے راستے محدود نظر آ رہے ہیں۔ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، ان کا بچنا مشکل ہے۔ وہ جو سوچ کے آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا۔ ان کی اپنی بھتیجی کے ساتھ نہیں بنتی۔ شہباز شریف کی بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان کو بنا دیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا یقین جانیں آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں۔ آصف زرداری سمجھتے ہیں کہ اگلے دو تین ماہ سیاست کے لئے نہیں ہیں اس لئے آصف زرداری گھونسلے میں چلے گئے ہیں۔


