سعودی عرب میں کورونا سے ایک ہی دن میں نو اموات: 1197 نئے مریض سامنے آ گئے


سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 166 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 16 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی اموات کے باعث کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 136 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں اب تک 2 ہزار 215 لوگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments