پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں طبی عملے کے 32 ارکان کورونا وائرس کا شکار
لاہور کے اہم ترین ہسپتال میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مزید 3 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ پی آئی سی کے سربراہ ڈاکٹر ثاقب شفیع نے بتایا ہے کہ دو نرسز اور ایک پیرامیڈیکل سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی سی میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد 32 ہو گئی ہے جبکہ 80 سے زائد ملازمین کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
Facebook Comments HS


