شہباز گل صاحب! لوگوں کی کردار کشی سے آپ کی نوکری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکتا: سلیم صافی


احساس پروگرام کو گھپلا قرار دینے کے معاملے پر صحافی سلیم صافی اور حکومتی ترجمان شہباز گل میں لفظی جھڑپ ہوگئی۔

سلیم صافی نے احساس پروگرام کو گھپلا قرار دیا تو شہباز گل نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم صافی نے حکومتی ترجمان کو جواب دیتے ہوئے کہا ” شہباز گل صاحب، مولانا طارق جمیل صاحب سےاس پر بھی فتویٰ لےلیجئے کہ بغیر نوٹیفیکیشن کے سرکار کی ترجمانی کرنا، سرکاری وسائل استعمال کرنا اور پنجاب ہاوس میں رہنا حرام ہے یا حلال؟”

سلیم صافی نے شہباز گل پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا شہباز گل صاحب! لوگوں کی کردار کشی سے آپ کو شاباش تو مل سکتی ہےلیکن آپ کی نوکری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوسکتا جو اس وقت آپ کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد ہے۔ سازشوں کی بجائے اپنےسفارشیوں یعنی اسد عمر اور انیل مسرت سےایک اور سفارش کرالیجئے تاکہ آپ کی نوکری کا نوٹیفیکشن جاری ہوسکے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments