فردوس عاشق اعوان کی جگہ لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات بنا دیا گیا


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا جا رہا ہے۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ بتا یا جا رہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ وزیراعظم کی پالیسیوں کی صحیح طریقے سے عکاسی نہیں کر پا رہی تھیں اور پارٹی میں بھی ان کی مخالفت تھی۔ اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ بچار ہو رہا تھا۔

پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے کے لیے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے یہ عہدہ لینے سے معذرت کر لی تھی ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS