دبئی سے آنے والے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی وزارت داخلہ کی اجازت سے قرنطینہ میں گئے بغیر لاہور روانہ
کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ اور 14 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن دبئی سے آنے والے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری ملتان ائیر پورٹ پر کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے لاہور روانہ ہو گئے۔
جیونیوز کے مطابق ملتان ائیرپورٹ پر گزشتہ روز دبئی سے پرواز آئی جس میں 145 مسافر سوار تھے۔ تمام باقی مسافروں کو قرنطینہ کردیا گیا لیکن اس پرواز میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بھی ملتان پہنچے لیکن وہ کورونا ٹیسٹ کروائے بغیر لاہور روانہ ہو گئے۔ ڈپٹی سپیکر کے ہمراہ دو قریبی رشتے دار بھی ان کے ساتھ لاہور روانہ ہو گئے۔ ڈپٹی سپیکر نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ انتظامیہ کو فون کروایا جس کے بعد انہیں لاہور جانے کی اجازت دے دی گئی اور اپنے ساتھیوں کو بھی ہمراہ لے کر ملتان سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے۔
اے ڈی سی قمر زمان کے مطابق ڈپٹی سپیکر کو نجی ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کی پیش کش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور محکمہ داخلہ کی ہدایت پر انہیں لاہور جانے کی اجازت دی گئی۔ دوست مزاری لاہور میں قرنطینہ پورا کریں گے جب کہ دیگر مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ (بریگیڈیئر اعجازِ شاہ) کے احکامات تھے.
اس پر ایک شہری نے ٹویٹ کیا ہے کہ "حکومتی اشرافیہ جو مرضی کرتے پھرے۔ گھر گئے ہیں تو جہاں جہاں سے گزریں گے، جائیں گے، جس کو ملیں گے اگر ان کی وجہ سے کوئی بیمار ہوا تو ان کا ذمہ دار اعجاز شاہ ہے”
https://twitter.com/i/status/1255645676781920261


