کراچی میں شوہر اور ساس کے ہاتھوں جلائی جانے والی لڑکی دم توڑ گئی
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں شوہر اور ساس کے ہاتھوں جلائی جانے والی لڑکی انتقال کر گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج لڑکی 90 فیصد تک جھلس گئی تھی۔
واقعے کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھلس جانے والی لڑکی کی ساس کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اُس کا شوہر مفرور ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 25 اپریل کی شام کو پیش آیا تھا۔
Facebook Comments HS


