اسپیکر قومی اسمبلی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ اسد قیصر کے بھائی عبدالوحید کا کہنا ہے کہ ا‏سپیکرقومی اسمبلی کی بیٹی اور بیٹے کا ٹیسٹ بھی پازٹیو آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‏اسپیکر قومی اسمبلی، ان کے بیٹے اور بیٹی کے لئے دعا کریں۔

اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے احتیاط کی اپیل کی ہے۔

 اسد قیصر نے کہا کہ مجھے دو تین دن سے بخار کی علامات تھیں، پہلے بھی ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج پھر ٹیسٹ کروایا تو رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا ہے، طبیعت بہتر ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے مجھےگھر پر رہنے اور احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ میرے بیٹے اور بیٹی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments