ٹھیکوں کے معاملے پر فردوس عاشق اعوان کو استعمال کیا گیا: عارف حمید بھٹی


صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی نیب سے مایوسی کی بڑی وجہ ان کی پارٹی میں موجود گندے لوگ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کرپشن ختم نہ ہونے کی وجہ سے نیب سے خوش نہیں ہیں جس کی بڑی وجہ پی ٹی آئی میں شامل وہ گندے لوگ ہیں جو عمران خان تک حقائق نہیں پہنچنے دیتے۔ سارا مافیا عمران خان کے قریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کی سوچ صرف عمران خان کی تھی، پوری پی ٹی آئی کی نہیں اور جو پی ٹی آئی عمران خان نے بنائی تھی وہ اب نہیں رہی۔  عارف حمید بھٹی نے مزید انکشاف کیا کہ فردوس عاشق اعوان کو استعمال کیا گیا ہے ان پر جو ٹھیکے لینے کا الزام ہے، وہ ٹھیکے انہیں نہیں بلکہ کسی اور کو ملے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے، اینٹی کرپشن، ایف بی آر کے سربراہوں کو وزیراعظم نے خود لگایا تو ذمہ دار افراد کو کیوں نہیں پکڑا جا رہا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کرپشن کے یہ تمام سودے پارلیمنٹ اور کسی خفیہ جگہ پر ہوتے ہیں۔

عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کسی کو پیغام بھیجا ہے کہ میں چند اور بھی کرپشن سکینڈلز کھولنے جا رہا ہوں۔ بجلی بحران اور دیگر کرپشن سکینڈلز کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی بحران آیا تو فائلوں میں ہے لیکن 22 کروڑ عوام کونقصان ہر مہینے بل دینے کی صورت میں ادا کر نا پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اس پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔

عمران خان نے کسی کو پیغام بھجوایا ہے کہ میں دیگر دو تین کمیشن بھی کھولنے لگا ہوں۔ اگر عمران خان ایسا کر لیتے ہیں تو پاکستان کی اکانومی بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔ دوسری صورت میں پاکستان کو چلانا بہت مشکل ہو رہا ہے کیونکہ جب تک آپ لٹیروں کو پکڑ کر ان سے پیسے واپس نہیں لیں گے تو ملک صحیح سمت نہیں جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments