شبلی فراز کے والد احمد فراز بھی واپس آ جائیں تو اس ناجائز حکومت کو جائز ثابت نہیں کر سکتے: سلیم صافی


صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر شبلی فراز کے والد احمد فراز بھی اگلے جہان سے واپس آ جائیں تو اس ناجائز حکومت کو جائز ثابت نہیں کر سکتے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا کہ ” شبلی فراز بھائی تو کیا اگر اُس جہاں سے احمد فراز، فیض احمد فیض اور علامہ اقبال وغیرہ بھی اس دنیا میں لا کر اس ناجائز حکومت کے ترجمان بنائے جائیں تو (وہ) بھی اس کو جائز ثابت نہیں کر سکیں گے۔ آخر کون ہو گا جو نااہلی کو کمال، تکبر کو وژن، انتقام کو احتساب، تباہی کو آبادی اور بےشرمی کو حیا ثابت کر سکے؟”

خیال رہے کہ شبلی فراز کو 3 روز قبل ہی وفاقی وزیر اطلاعات تعینات کیا گیا ہے۔ وہ معروف شاعر احمد فراز مرحوم کے صاحبزادے اور طویل عرصے سے پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments