رائے ونڈ میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد 5 سالہ بچہ قتل، لاش کھیتوں سے ملی


رائے ونڈ کے نواحی علاقے وتنا پنڈ میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد پانچ سالہ بچے کو قتل کر کے لاش کھتیوں میں پھینک دی گئی۔ کھتیوں میں 5 سالہ بچے کی لاش ملنے کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ، ایس ڈی پی او رائیونڈ اور دیگرافسران جائے وقوعہ پرپہنچے جہاں فرانزک و تفتیشی ٹیمیں اور تحقیقاتی اداروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے۔

ایس پی صدر غضنفر علی شاہ نے ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بچہ شام کے وقت گھر سے کھیلنے نکلا تھا۔ بچے کی لاش گھرسے کچھ دور کھیتوں سے ملی ہے۔ تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ شبہ ہے کہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

Facebook Comments HS