موسیقی کا بڑا نام گلوکار استاد فدا حسین انتقال کرگئے
پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار استاد فدا حسین جمعے کے روز عارضہ قلب کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔
68 سالہ استاد فدا حسین گزشتہ کچھ روز سے لاہور کے کارڈیالوجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعہ کو ان کی حالت زیادہ خراب ہوئی اور وہ انتقال کر گئے۔ استاد فدا حسین کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے الرحمان گارڈن فیز 2 میں ہفتے کی صبح 9 بجے ادا کر دی گی۔
استاد فدا حسین معروف غزل گائیک استاد غلام علی خان کے کزن تھے۔ ان کے متعدد شاگرد پاکستانی میوزک انڈسٹری میں نام کما چکے ہیں۔
Facebook Comments HS


