پشاور میں بیوی کو منانے میں مدد نہ کرنے پر سالے کی ڈانسر گرل فرینڈ قتل کر دی
پشاور میں پارٹی ڈانسر کو بے دردی سے قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔ پشاور کی معروف پارٹی ڈانسر صبا گل کی لاش چند روز قبل تھانہ خزانہ کی حدود سے ملی تھی جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کی تھی۔ تاہم اب اس وقعہ مین کچھ انکشافات ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ صبا گل کو وڈپگہ کے رہائشی قمر نے قتل کیا۔ قمر کی بیوی ناراض ہو کر اپنے گھر گئی ہوئی تھی جسے منانے کی کوشش کی گئی۔ قاتل قمر کے سالے کی صبا گل سے دوستی تھی، جس پر قاتل نے اپنے سالے سے کہا کہ میری بیوی کو گھر بھجوا دو ورنہ تمہاری گرل فرینڈ کو قتل کر دوں گا۔
تاہم سالے اور بہنوئی میں بات نہ سلجھی جس پر قاتل نے اپنے سالے کی گرل فرینڈ مقامی رقاصہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ واقعے کے بعد مزم فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے اور اس کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


