خواتین کا جنسی ہارمون کورونا وائرس کا مقابلہ کرسکتا ہے؟


کورونا وائرس کی ویکسین کے متعلق ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ کب تیار ہو گی لیکن پہلے سے موجود کچھ دواﺅں کے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے 10 ایسی دواﺅں کا پتہ چلا لیا ہے جو کورونا وائرس پر کافی موثر ثابت ہوتی ہیں۔ حیران کن طور پر ان دواﺅں میں ’خواتین کا جنسی ہارمون‘ بھی شامل ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس خواتین کو مردوں کی نسبت کم لاحق ہوتا اور کم نقصان پہنچاتا ہے۔

دیگر دواﺅں میں کینسر کی تھراپی میں استعمال ہونے والی کچھ دوائیں اور الرجیز کے خلاف استعمال ہونے والی اینٹی سائیکوٹکس اور دیگر دوائیں شامل ہیں۔ امریکہ اور فرانس کے سائنسدانوں نے ایک مشترکہ تحقیق میں ان دواﺅں کی نشاندہی کی ہے۔ سائنسدان تحقیق کر رہے ہیں کہ کس طرح پروٹین خلیوں کو جسم میں داخل کرکے کورونا وائرس کی بڑھوتری کو روکا جا سکتا ہے۔

اس کوشش میں سائنسدانوں کو ان 10دواﺅں میں پائے جانے والے 47 ایسے کمپاﺅنڈز ملے جو اس معاملے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے 10 کمپاﺅنڈز پہلے سے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ” پہلے یہ کمپاﺅنڈز دیگر امراض اور الرجیز کے خلاف استعمال ہو رہے تھے تاہم اب ہم مزید تحقیق میں انہیں کورونا وائرس کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کریں گے اور امید ہے کہ یہ اس کے خلاف موثر ثابت ہوں گے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments