ارطغرل میں” حلیمہ سلطان “ کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ کی بے باک تصاویر پر پاکستانی شائقین کے دل ٹوٹ گئے
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پی ٹی وی سے نشر کئے جانے والے ترکی کے مشہور ڈرامے ”ارتغرل“ کو پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ شاید ترکی میں بھی اس ڈرامے کو پاکستان جیسی پذیرائی نہیں مل سکی۔ سوشل میڈیا پر ارتغرل اور اس کے کرداروں کی تصاویر گردش کر رہی ہیں ۔
پی ٹی وی پر اردو زباں میں نشر کے جانے والے ترک ڈرامہ نے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔ ارتغرل ڈرامے میں کام کرنے والے اداکار اور اداکارائیں ہم عصر ترکی کے طور طریقوں کے مطابق لباس پہننا پسند کرتے ہیں ۔
ترک ڈرامے کے ہیرو ارتغرل کی اہلیہ ” حلیمہ سلطان “ کا کردار 28 سالہ ”ایسٹر ا بلگک “نے ادا کیا ہے جو کہ نہایت خوبصورت اور بے باک اداکارہ سمجھی جاتی ہیں ، اس ڈرامے میں انہوں نے اداکاری اور سادگی کے ذریعے ہر کسی کا دل جیت لیا تاہم جب سوشل میڈیا پر سیاہ رنگ کے بے باک لباس میں ان کی تصویر جاری ہونے پر پاکستانی شائقین مین غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
علیشاء خان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” میں سمجھی تھی کہ شائد آپ مسلمان ہیں ۔“ حبیب اللہ بھٹو نامی شہری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ” آپ اپنا لباس طے میں کرنے میں خود مختار ہیں لیکن ہم تماشائی ہیں، ہم آپ کو اچھے طریقے سے پسند کرتے ہیں ، مجھے امید ہے کہ اللہ آپ کی اندر کو تبدیل کرے اور اسی کو اپنائیں جو کردار آپ نے ارتغرل میں ادا کیا ، میر ا مطلب ہے کہ ”حلیمہ سلطان “۔
سید فہد علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” آپ پر مختصر لباس جچتا نہیں ہے کیونکہ آپ نے حقیقی اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے میں ایک شاندار کردار (حلیمہ سلطان )نبھایا ہے ۔“
سہیل نظیر نے کہا کہ ” آپ جب مکمل لباس میں ہوتی ہیں تو بہت ہی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ، لاکھوں مسلمان آپ کو فالو کرتے ہیں ۔“
بنت شیخ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ ڈرامے میں مکمل لباس کے اندر ایک شہزادی لگ رہی ہیں ،اس ڈرامے نے تقریبا تمام مسلمانوں کے جذبوں کو بڑھا دیا ہے ، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ حقیقی زندگی میں آپ کا لباس اتنا ہی اچھا کیوں نہیں ہے ۔“
مدثر خان نے طویل پیغام میں لکھا کہ ” میری پیاری لڑکی یہ دنیا فانی ہے اور آخرت ہمیشہ رہنے والی ہے ، آپ اس وقت کیا کریں گی جب آپ سے اس کے بارے میں سوال ہو گا ،آپ فخر ہونا چاہیے کہ آپ حلیمہ سلطان کے کریکٹر اور لباس میں نہایت خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ، مہربانی فرما کر یو ٹرن لیں اور دین کی طر ف واپس آئیں اور حجاب کریں۔“



