ڈاکٹر شہباز گل کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا


تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سے اب تک کسی باضابطہ عہدے کے بغیر کام کر رہے تھے۔ انہیں اس بات پر کافی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انہیں نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا جاتا رہا ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے 13 مئی کو ڈاکٹر شہباز گل کو اپنا معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کا یہ عہدہ اعزازی ہو گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments