کورونا وائرس کی وجہ سے آمدنی بڑھ گئی ہے: برطانیہ میں جسم فروش کمیونٹی کا انکشاف
کوروناوائرس کی وجہ سے دنیا کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں لیکن برطانیہ میں جسم فروش کمیونٹی نے اپنی آمدنی میں اضافے کا انکشاف کیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹفنی نامی ایک جسم فروش لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ان کے دھندے میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو گیا ہے۔ وہ لاک ڈاﺅن کے باوجود ملک کے طول و عرض میں سفر کر رہی ہے اور دفاتر اور گھروں میں اپنے گاہکوں کو ’سروس‘ مہیا کر رہی ہے۔
ٹفنی کا کہنا تھا کہ اس طرح نہ صرف اس کی آمدنی میں اضافہ ہو گیا ہے بلکہ وہ کورونا وائرس سے بھی پوری طرح محفوظ ہے کیونکہ وہ جب بھی اپنے کسی گاہک کے پاس پہنچتی ہے تو وہ پہلے اسے سر سے پاﺅں تک ’سینی ٹائز‘ کرتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے رپورٹ جوناتھن گبسن نے اس کے علاوہ بھی متعدد جسم فروش مردوخواتین سے گفتگو کی۔ ان سب کا بھی یہی کہنا تھا کہ وہ لاک ڈاﺅن کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہیںاور ان دنوں ان کی آمدنی میں اضافہ ہو گیا ہے۔


