مردانہ کمزوری اور کورونا وائرس سے موت کے درمیان تعلق سامنے آ گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جرمنی میں سائنسدانوں نے مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹرون اور کورونا وائرس کے مابین ایک تشویشناک تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سائنسدانوں کی اس ٹیم نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ جن مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کی مقدار کم ہو ان کی کورونا وائرس سے موت ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں یونیورسٹی میڈیکل سنٹر ہیمبرگ ایپنڈورف کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے 45 مریضوں پر تجربات کیے جو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے گئے تھے اور ان میں سے آدھے سے زیادہ کی بعد ازاں موت واقع ہو گئی۔ نتائج میں انہوں نے بتایا کہ جن مردوں میں ٹیسٹاسٹرون کا لیول کم تھا ان میں موت ہونے کی شرح زیادہ لیول والے مردوں سے کئی گنا زیادہ تھی، تاہم سائنسدان اس کی وجہ بتانے سے قاصر رہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر گلسا گیبریلڈ کا کہنا تھا کہ ”ٹیسٹاسٹرون جسم کے مدافعتی نظام کے ردعمل کو منظم کرتا ہے۔ جس مرد میں یہ ہارمون کم ہو، انفیکشن کی صورت میں اس کا مدافعتی نظام موثر طریقے سے کام نہیں کر پاتا۔ ممکنہ طور پر یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ کم ٹیسٹاسٹرون لیول والے مردوں میں کورونا وائرس سے موت کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔“

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *