سمارٹ لاک ڈاؤن کو کامیاب کیسے بنائیں


سمارٹ اورسادہ لاک ڈاؤن کے فرق پر بہت کچھ کہا جاسکتا ہے لیکن یہاں ہم اپنی توجہ اس بات پر رکھیں گے۔ کہ ہم کس طرح اسکوکامیاب بنانے کی ایک تجویز پیش کریں۔ اس لفظ کے لغوی معنوں میں نہیں جاتے کہ اس کا مطلب ہے کیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سرکارنے اس کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ زندگی کا پہیہ بھی چلے اور وائرس کو یہ موقع نہ دیا جائے کہ وہ پھیلتا رہے۔

اس آپشن کا انتخاب کرنا ایک مجبوری ہے کیونکہ انسانئی سماج بغیر معاشی سرگرمیوں کے کب تک چل سکتا ہے۔ لہذا معاشی سرگرمیاں بھی جاری رہیں اور ہم اپنے آپ کو اور دوسروں کی اینفیکٹ ہونے سے بچائیں۔

اسکو کامیاب کرنے کے لئے لوکل گورنمنٹ، عوام اور تاجر اور کاروباری حضرات کو مل کر ایک ایسی حکمت عملی بنانی پڑے گا جو مکمل اور وسیع ہو تاکہ ہر چیز کا خیال رکھا جاسکے۔

کام کی وسعت جب زیادہ ہو تو زمین یا مستفید ہونے والوں کو گروپوں میں بانٹا جاسکتا ہے جیسے کلسٹراپروچ کہہ سکتے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت وارڈ یا اس سے پہلے یونین کونسل ایک آبادی کا ایک ایسا ٹکڑا ہیں جس کو ہم ایک کلسٹر کہہ سکتے ہیں۔

کسی بھی ایک کام کے لئے جہاں ہم ضلعوں کا ایک انتظامی ڈھانچہ بناتے ہیں، اسی طرح اس کی کڑیاں نیچے لے جائیں تو تحصیل / تعلقہ اور بعد میں یونین کونسل اور اس کے نیچے ہماری ریوینیو ولیچز یا محلے آجاتے ہیں۔

ایسا کرنے سے یا کہہ لیں کلسٹر اپروچ میں جانے کا ہمیں یہ فائدہ ہوگا کہ ہم ذمہ داروں کی شناخت، ان کو کام تفویز کرنا، ان تک ضروری رسد پہنچانا اور بعد میں اس کی مانیٹرنگ، رپورٹنگ اور فیڈبیک کا نظام آرام سے بنا سکتے ہیں۔

اسکی تشہیرکا بھی خاطرخواہ انتظام کرنا پڑے گا، ٹک ٹاک ویڈیوز، سوشل میڈیا اور انٹرنیت کا ایک اچھا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپس میں جڑنے کے حوالے سے اور ایک ایسا ماحول ہو کہ کون سا کلسٹر بہتر طریقوں سے کام کررہا ہے ان ذمہ داروں کی یہ بھی ذمہ داری دینی چاہیے کہ وہ اپنے کلسٹر کی ایک سوشل میڈیا پیج یا وٹس ایپ گروپ بنائیں۔ اس سے وہ اپنے کلسٹرکے لوگوں سے رابطہ کاری اور کام کو موثر بناے کے تجویز اور آرائیں جمع کرتے رہیں۔

تمام پیغامات چاہیے ان کا تعلق احتیاطی تدابیرسے ہو، یا لاک ڈاؤن کے نئے طریقوں سے ہو یا کوئی اور اگاہی کا پروگرام ہم تمام ابلاغ کے ذرائع کساتھ ساتھ ثقافتی اور اسٹریٹ تھیٹر کو بطور عوامی ابلاغ کے استعمال کرسکتے۔

آج میں تاجروں کے ایک رہنما کو سن رہا تھا انھوں نے ٹی وی پر یہ اعلان کیا کہ وہ اس عید کو روایتی تیاریوں کے ساتھ نہیں منائے گا۔ ان کے فیصلے کو لے کر ایک مہم بھی چلایا جا سکتا ہے۔ اس کا یہ فائدہ ہوگا اگر ہم ایک اچھی خاصی آبادی کو اس گروپ میں لانے میں کامیاب ہوئے تو اس سے مارکیٹوں پرخریداروں کا بوجھ کم ہوگا۔

ان طریقیوں کو کب تک چلایاجاسکتا ہے اس کا بھی فیصلہ باہمی صلاح مشورہ سے کیاجاسکتا ہے۔ لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ جوٹیمیں عمل درامد کررہی ہے وہ پھر اپنے کام کو تنقیدی جاہزوں کے ساتھ یا کہہ لیں کہ مانیٹر نہیں کرسکتے تو آتھاریٹیز کوچاہیے کہ زیٹیزن جرنلزم کو اپنا کر اس کام کو نوجوانون کے حوالے کی جائے کہ وہ اس کو مانیٹر کریں۔ جو وہ رپورٹ دیں دیں تو اتھاریٹیزاپنے کام کی خامیاں اور ان کو درست کرنے پر بھی توجہ دیں۔

سسٹم وہ کامیاب ہوتے ہیں جو لکھی گئی ہوں اگر ان میں کوئی خامی نظر آجائے تو وہ جو اس کو تبدیل کرنے کے مجاز ہیں صرف وہ تبدیل کریں اور پھر دوبارہ نافذالعمل بنائیں۔

کسی بھی مہم میں کنٹرولنگ کا میکنزم ایک بڑا اہم کردار ادا کرسکتا ہے تو یہ دیکھنا پڑے گا کہ کہیں اس دوران کوئی افراتفری نہ پھیلائے تو روٹین کی میٹنگیں اور ایمرجنسی میٹنگیں ان تمام ذمہ داران اور شراکت داروں کے ساتھ تواتر سے ہونی چاہیے۔ چونکہ جسمانی طور پر آنے جانے میں مشکلات ہیں تو اس میں ٹیکنالوجی کا استعمال اہم ہے۔

Facebook Comments HS