عورت مارچ، صلاحیتیں اور طنزیہ ردعمل

طنز کے نشتروں سے وار کرنے کا مقصد سماجی قدغنیں لگانا اور معاشرے کی ترقی اور روشن خیالی کے آگے رکاوٹیں ڈالنا ہوتا ہے۔ جن کو سماج کی ترقی اور کھلے پن سے چڑ ہے ، وہ ان جملوں کی بناوٹ ایسی رکھتے ہیں کہ لوگوں کی عزت اور احترام پر حرف آئے اور آئندہ کے لے دوسروں (یعنی خاموش حامیوں) کی ذہن سازی بھی ہو جائے کہ ان کی لگائی ہوئی سماجی قدغنوں کو پھلانگنے کے بارے میں کوئی

Read more

عورت مارچ میں کیا خرابی ہے؟

آٹھ مارچ کو عورت مارچ اور میرا جسم میری مرضی ایسے الفاظ اور سلوگنز پر اچھا خاصا چرچا ہوتا ہے۔ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہم یہ دن کیوں مناتے ہیں۔ یہ دن آٹھ مارچ کے دن کیوں منایا جاتا اس کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ آٹھ مارچ امریکہ کی ان خواتین کارکنوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو نا گفتہ بہ حالات میں گارمنٹس کے کارخانوں میں کام کرتی تھیں اور وہاں اکثر آگ لگنے کی وجہ

Read more

طاقت کے جلوے اور اس کی ریشہ دوانیاں

طاقت اور زورآوری کا عمل دخل ہماری زندگی میں ایک ایسے ساز کی طرح ہے جس کی بظاہر کوئی آواز نہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا کہ کہیں عقب میں یہ اونچی آواز سے بج رہا ہے۔ ذرا غور کریں تو زندگی اور طاقت کا آپس میں کیا خوب رشتہ ہے، ہماری اکثریت کو طاقت اور دھونس کا استعمال اس وقت اچھا نہیں لگتا، جب ہم خود عتاب زدہ ہوں۔ لیکن اس کے برخلاف جب ہم خود طاقت کی مسند پر

Read more

ماں بولی اور بچوں میں شعوری ترقی

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جن بچوں کو درسگاہوں میں ان کی ماں بولی میں پڑھنے کا موقع ملتا ہے، وہ بچے دیگر بچوں کی نسبت شعوری (cognitively) طور پر زیادہ ذہین اور ہوشیار ہوتے ہیں۔ زبان کی اس حقیقت کو تسلیم کیا جانا چاہیے کہ زبان محض الفاظ کا ذخیرہ نہیں ہیں بلکہ یہ لوگوں کی ثقافت کی ترجمان ہے اور اس کے الفاظ کی جڑیں روایات اور لوگوں کی روزمرہ کی میل ملاپ اور زمین کی آغوش

Read more

مائینڈ فل ایٹنگ کیا ہے اور یہ موٹاپے کو کیسے کم کر سکتی ہے؟

مائینڈ فل ایٹنگ کا لفظی ترجمہ ہے دھیان اور سدھ بدھ کے ساتھ کھانا کھانا۔ چونکہ یہ ایک سادہ لفظ نہیں ہے لہٰذا اس کو سمجھنے کے لیے اس کی تشریح اور پس منظر میں جانا اہم ہے۔ یہ ایک اصطلاح ہے اور اس حوالے سے کہتے ہیں کہ اس ترکیب کی جڑیں مراقبے کی ایک اہم صنف مائینڈ فل نیس سے نکلی ہیں۔ مائینڈ فل نیس کیا ہے؟ یہ ہمارے جسم اور ذہن کی ایک حالت ہے جہاں ہم

Read more

بین المذاہب عدم برداشت کے جذبات اور ہم

یہ کس طرح کی جنونی کیفیت ہے کہ ایک انسان طیش میں آ کر اپنے ہی کسی دوسرے ساتھی انسان کا قتل کرتا ہے۔ کہیں تو کچھ خراب ہے۔ کوئی پرزہ ایسا گل سڑ گیا ہے کہ ہم اپنی نارمل رویہ سے ہٹ کر بربریت پر اتر آتے ہیں۔ سوال اٹھتا ہے کہ کیا ان رویوں کے پیچھے ایسے آثار ہیں جس سے یہ لگے کہ فرد میں کچھ عناصر کم ہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ ارادے سے فرد میں کچھ اضافی چیزیں ڈال دی گئی ہوں۔

کہتے ہیں کہ کینسر کا خلیہ ایک اضافی خلیہ ہے جو جسم کے دوسرے خلیوں سے ہٹ کر اپنا کام کرتا ہے۔ اس کا یہی عمل آگے چل کر بیمار جسم کو ناکارہ بنا دیتا ہے۔ بین المسالک اور بین المذاہب کے حوالے سے جو عدم برداشت ہے، اس صورت حال کی وجہ سے جو ذہنی کیفیت موجود ہے اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس حوالے سے بھی فکر کرنے کی ضرورت ہے، کیا ہم انسان کو اس کی حیاتیاتی ساخت اور قدرتی ذہنی رویوں سے ہٹ کر کچھ اور بنانا چاہتے ہیں۔ اگر جانے انجانے ہم سماج کو اس جانب دھکیل رہے ہیں، تو اس سے پہلے ہمیں اس حالت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کہیں ہم سماجی بگاڑ اور بدامنی کو گھر آنے کی کھلم کھلا دعوت تو نہیں دے رہے ہیں۔

Read more

کیچ سے آہٹ کی پکار

کیچ محبتوں کی دھرتی، پنو ہوت کی سر زمین جہاں سسی کی محبوب پیدا ہوئے۔ سسی اور پنو کی محبت بارہویں صدی میں پروان چڑھتی ہے۔ بچھڑنے کے بعد ایک دوسرے کی تلاش میں کیچ اور بھنبھور کے درمیان بیلہ کے مقام پر دونوں کی محبت زمین کی آغوش میں جا کر ہمیشہ کے لیے امر ہوجاتی ہے۔ کیچ تب سے درد کی پکار کو سمجھتا ہے جب پنو کا عشق اس کو مجبور کرتا ہے اور وہ سسی سسی

Read more

حادثات اور ہم

حادثات اور آفات کی انتظام کاری ایک ایسا کام ہے جس کو کرنے کے لیے مطلوبہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ماہرین میں یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ جہاں لوگوں کی مہارتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اس سے بہتر نتائج موصول ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے سیلابوں کی انتظام کاری میں بنگلہ دیش کے لوگوں کی بہت مثالیں دی جاتی ہیں۔ دیکھا جائے، تو ہم اپنی روزمرہ کے معمولات میں بہت سارے کام ایسے کر

Read more

سمارٹ لاک ڈاؤن کو کامیاب کیسے بنائیں

سمارٹ اورسادہ لاک ڈاؤن کے فرق پر بہت کچھ کہا جاسکتا ہے لیکن یہاں ہم اپنی توجہ اس بات پر رکھیں گے۔ کہ ہم کس طرح اسکوکامیاب بنانے کی ایک تجویز پیش کریں۔ اس لفظ کے لغوی معنوں میں نہیں جاتے کہ اس کا مطلب ہے کیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سرکارنے اس کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ زندگی کا پہیہ بھی چلے اور وائرس کو یہ موقع نہ دیا جائے کہ وہ پھیلتا رہے۔ اس

Read more

نقل مکانی کرنے والے پرندے اور ہم

نقل مکانی کرنے والے پرندوں کاعالمی دن ہرسال مئی کے دوسرے ہفتے میں منایا جاتا ہے۔ کورونا کی وجہ سے لوگوں کی نقل وحمل معمول کی طرح نہیں ہیں۔ یوں اس دن کوروایتی طریقوں سے منانا ممکن نہیں۔ ہوسکتا ہے سرگرم کارکن ڈیجٹل ذرائع سے اس کی تشہیرکررہے ہوں۔

Read more

کورونا کے زمانے میں یومِ مزدور

مئی کی پہلی تاریخ ہر سال بین الاقوامی یوم مزدور کے طورپر منائ جاتی ہے۔ لیکن اس مرتبہ پوری دنیا ایک لاک ڈاؤن کی صورت حال سے گزرہی ہے۔ اوراگر اس عرصے میں کوئی سب سے زیادہ متاثر ہے تو وہ ہے دیہاڑی دار مزدور جو کہ اپنی روزی کہیں خود سے کوئی چھوٹا کام کرکہ کماتا ہے یا وہ کہیں ملازمت کرتا ہے کچھ حاصل کرنے کے لئے تاکہ اپنے بچوں کی پرورش کرسکے۔ یوم مزدور ہرسال کی طرح

Read more

23 اپریل کتاب کا عالمی دن: میں اور ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی

23 اپریل کتاب کا عالمی دن ہے۔ شکریہ انٹرنیٹ اور دوستوں کا، کہ انھوں نے اپنے پیغامات اور پوسٹوں کے توسط سے اطلاع دی کہ ایسا ایک دن، ہے۔ جس میں کتاب کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ یوں دیکھا جائے تو ہم بہت سارے موضوعات اور مساہل کے دن بھی مناتے ہیں۔ لیکن اس دن کے حوالے سے میں اندازہ لگا سکتا ہوں کہ اس دن میرے جیسے کم پڑھنے والوں کو کم از کم ترغیب

Read more

لاک ڈاون کے اثرات یا واقعی فطرت بدل رہی ہے؟

کچھ ماحولیاتی تبدیلیاں حال ہی میں ایسی رونما ہوئی ہیں جو غیر معمولی ہیں کیا ان کو ہم اس طرح لے سکتے ہیں کی فطرت بدل رہی ہے۔ واقعات تو بے شک انوکھی ہیں لیکن کیایہ فطرت کے حقیقی ریسپانس ہیں یا ان تبدیلیوں کا تعلق انسانوں کی معمولات زندگی سے ہے۔ پہلے کچھ تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہیں بعد میں اس کی کچھ جمع تفریق پیش کرتے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے امریکی خلائی ادارہ ناسا اور یوروپین

Read more

یہ کرونا کیا چیز ہے؟

تب سے اس نے دنیا پر حملہ کیا ہے جیسے دنیا کی چلتی گاڑی کا پہیا رک سا گیا ہے۔ اور وہ کام جو ممکنات میں نہیں تھے اس نے بغیر چُٹکی بجاے کردیئے۔ ہم تبدیلی کے بارے میں پڑھا کرتے تھے۔ لیکن اس نے کوئی پیشگی اطلاع دیے بغیر دنیا کو تبدیل ہونے کا حکم سنا دیا۔ جہاں تک اس کو ماننے کی بات ہے ہماری رائے ایک دوسرے سے مختلف ہے۔ کوئی اس سے ڈرنے کی بات کرتا

Read more