بیرسٹرفروغ نسیم وفاقی وزیرقانون کے عہدے سے مستعفی


وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا۔ فروغ نسیم انے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرسٹرفروغ نسیم وفاقی وزیرقانون کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ فروغ نسیم جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ جسٹس قاضی فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے کیلئے کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فروغ نسیم استعفیٰ دے چکے ہیں اور وزارت سے علیحدہ ہو کر آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے تھے۔ کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد دوبارہ حلف اٹھا لیا تھا۔

Facebook Comments HS