شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری: پولیس کی بھاری نفری گھر پہنچ گئی


قومی احتساب بیورو لاہور میں عدم پیشی پر نیب کی ٹیم پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی ماڈل ٹاﺅن میں واقع رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہے۔ ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نیب نے میاں شہباز شریف کو آج طلب کیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے کے بجائے اپنے نمائندے محمد فیصل کے ذریعے اثاثہ جات کے حوالے سے تفصیلی جواب جمع کروایا، جس میں کہا گیا کہ شہباز شریف ہائیکورٹ میں قبل از گرفتاری ضمانت کی تاریخ نہ ملنے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔

شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نیب کی ٹیم اینٹی رائٹ فورس کے دستے اور ماڈل ٹاﺅن تھانے کی پولیس موجود ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے ماڈل ٹاﺅن کے علاقوں کو بھی بند کردیا ہے ۔

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ کیس میں نیب میں گرفتاری کے خدشے کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments