خاتون سپر کار ڈرائیور نے روزگار کے لئے فحش فلم انڈسٹری اپنا لی: آمدنی نوے ہزار ڈالر ماہانہ ہو گئی
آسٹریلیا کی معروف خاتون سپرکار ڈرائیور رینی گریشی مالی حالات سے تنگ آ کر فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئی۔ ٹائمز نو نیوز (Times now news)کے مطابق رینی گریشی نے 2015ء میں سپرکار ڈرائیونگ کا کیریئر بڑے تابناک انداز میں شروع کیا۔ وہ 14سال کی عمر میں آسٹریلیا کی پہلی ’فل ٹائم‘ خاتون سپرکار ڈرائیور تھی لیکن مالی حالات کی تنگی کے باعث چند سال بعد ہی انہوں نے موٹر سپورٹس کو خیرباد کہہ دیا اور فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق رینی گریشی نے فحش فلموں اور تصاویر کی ایک ویب سائٹ جوائن کی جہاں اس نے پہلے ہفتے میں 3 ہزار ڈالر کمائے۔ اب اس ویب سائٹ پر اس کے 7 ہزار سے زائد سبسکرائبر ہیں اور وہ فحش ماڈل و اداکارہ کے طور پر ماہانہ نوے ہزار ڈالر سے زائد کما رہی ہے۔ رینی گریشی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونا میری زندگی کا بہترین کام تھا جو میں نے کیا۔ ساری زندگی میں نے مالی اعتبار سے کسمپرسی میں گزاری لیکن اس انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے بعد اب میں اچھی خاصی رقم کما رہی ہوں اور پرسکون زندگی گزار رہی ہوں۔ میں نے اب جو پیشہ اپنایا ہے، میں اس سے خوش اور مطمئن ہوں۔“
https://www.sportingnews.com/us/motorsports/news/renee-gracie-onlyfans/xy54iu13d5aq1pvt6tlufhjog


