پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار میڈیا سٹریٹجک کمیٹی سے فارغ


تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کو میڈیا سٹریٹجک کمیٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اس کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق عظمیٰ کاردار کی آڈیو لیک سکینڈل کے بعد پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے فوری نوٹس لیا اور معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے علم میں لانے کے بعد ان کی اجازت سے عظمیٰ کاردار کو حکومت پنجاب کے ترجمانوں پر مشتمل میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کی رکنیت سے فارغ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ عظمیٰ کاردار کی دو روز سے آڈیو لیک ہوئی تھی، اس آڈیو میں عظمیٰ کاردار نے خاتون اول اور وزیر اطلاعات سمیت مختلف رہنمائوں کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم کی سابق اہلیہ ریحام خان کی متنازع کتاب میں بھی  عظمیٰ کاردار کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے گئے تھے۔

Facebook Comments HS