بریکنگ نیوز: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو ویڈیو لنک بیان کی اجازت دے دی


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کیس کی سماعت میں ایک اور ڈرامائی موڑ۔ سپریم کورٹ کے دس رکنی فل بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو ویڈیو لنک بیان کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دس رکنی فل بنچ کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر کہا تھا کہ انکی اہلیہ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں موقف پیش کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کا پیغام ججز تک پہنچاتے ہوئے کہا تھا کہ میری بیوی ویڈیو لنک پر جائیدادوں کی وضاحت دینا چاہتی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اس بیان کے بعد ججز نے ابتدائی طور پر تحریری بیان کے لئے کہا تھا تاہم آج صبح عدالت نے سماعت شروع ہونے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کو ویڈیو لنک بیان کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نے اس موقع پر کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ہمارے سامنے فریق نہیں ہیں۔ جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ بیان دیتے ہوئے مناسب الفاظ استعمال کریں اور مختصر بات کریں۔ صرف اپنی جائیداد اور ذرائع کے متعلق وضاحت کریں۔ جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ عدالتی ڈیکورم کا خیال رکھیں۔

عدالت نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے گھر پر وڈیو لنک کے انتظامات کروائے جا رہے ہیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جسٹس عیسیٰ کی اہلیہ کا بیان دوپہر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments