فاشسٹ معاشرہ


جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ جدید معاشرے ارتقا کے عمل سے گزرا ہے اور گزرتا رہے گا۔ مجموعی طور پر معاشرہ اور اس میں موجود افراد ایک متحرک مظاہر ہیں۔ لوگوں کی اخلاقی اقدار، معاشرتی اصول، معاشرتی اخلاقیات اور طرز عمل اکثر وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں لیکن معاشرے میں کیا اچھا اور کیا برا سمجھا جاتا ہے؟ وہ کون سا پیمانہ ہے جو اچھے اور برے کا تعین کرتا ہے؟ کون طے کرتا ہے کہ لوگوں کے ساتھ اخلاقی اقدار، معاشرتی اصول، معاشرتی اخلاقیات اور طرز عمل کیا ہونا چاہیے؟ ماہرین عمرانیات اور سماجی علوم کے ماہرین کے مطابق، معاشرے کے ممبران کے مابین عمومی اتفاق رائے اور افہام و تفہیم سے لوگوں کے معاشرتی، سیاسی اور ثقافتی ماحول کے جائزہ کے مطابقت طے ہوتا ہے۔

تقریباً سو سال قبل نازی جرمنی میں سیاسی، ثقافتی اور معاشرتی ماحول نے اس معاشرے کے افراد کو یہودی کے خلاف سوچنے، عمل کرنے اور ایک مخصوص انداز میں برتاؤ کرنے پر مجبور کیا تھا۔ یہ عمل اور سوچ اس وقت اور ماحول کے مطابقت معمولی بات سمجھی جاتی تھی۔ جس کے بارے میں ان کے سیاسی قائدین نے بھی تبلیغ کیا کرتے تھے۔ ایک آم نازی جرمنی کے شہری کے لئے جو قومی سوشلزم اور نازی نظریہ کا حقیقی ماننے والا ہے، یہودیوں کو جرمن ثقافتی اقدار اور خاندانی نظام کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرانا معمول کی بات ہے لیکن ایک امریکی کے لئے، یہ سوچ اور نظریہ سامی مخالف تھا اور اس کے بنیادی اصولوں کے خلاف تھا۔

شریر نازی نظریہ جرمنی کے عوام اور معاشرے کے ذہنوں میں جکڑا ہوا تھا۔ یہ ایک بہت ہی خوفناک چیز تھی اور اس نے آشوٹز حراستی کیمپ کی شکل میں اپنے خوفناک نتائج کو ثابت کیا جو بعد میں جنگ کے خاتمے کے بعد دریافت ہوا لیکن تباہی، قتل عام، نسل کشی اور ساتھ لاکھ بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع پہلے ہی ہوچکا تھا۔

آج بین الاقوامی برادری اس طرح کے نیونازی فاشسٹ الہامی نظریات سے بہت ذہن ساز اور محتاط ہے۔ لیکن اسی کے ساتھ ہی نازی نظریہ کی ایک دوسری شکل میں وجود پیدا ہوا ہے جس کو بیشتر یورپی اور شمالی امریکی ”یوگا کی سرزمین“ کہتے ہیں، ہندوستان۔ بھارت میں مودی کی موجودہ ہندو قوم پرست اور انتہا پسند بی جے پی حکومت جرمنی میں ہٹلر کی نازی پارٹی کے بعد کسی سے کم نہیں ہے۔ لیکن خطرناک پہلو یہ ہے کہ یہ فاشسٹ اور انتہا پسندانہ نظریہ بھی ہندوستانی عوام کے ذہنوں میں نقش ہوچکا ہے۔

لیکن یہاں دشمن یہودی نہیں بلکہ مسلمان ہیں جو ہندوستان کی کل آبادی کا 14.2 ٪ ہیں۔ کوئی ایسے معاشرے میں رہنے کا تصور کیسے کر سکتا ہے جس میں آپ کو آپ کے وجود کے لئے مورد الزام ٹھہرایا جائے، جس کا دل آپ کے خلاف غم و غصے سے بھرا ہے، جو آپ پر یہ الزام لگاتا ہے کہ آپ ایک پاکستانی ایجنٹ، غدار یا آپ کے دہشت گرد گروہوں سے روابط ہیں۔ یہ وہ معاشرہ ہے جہاں مسلمانوں سے نفرت کرنا معمول اور رواج سمجھا جاتا ہے، جہاں مسلمانوں کو اب لینچ کر دینا ایک عام جرم بن گیا ہے، جہاں معاشرہ نفرت، تشدد، نسل پرستی اور عصمت دری کا اتنا بے حس ہے کہ آشوٹز حراستی کیمپ کی شکل میں ایک اور قتل عام اور نسل کشی منتظر ہے۔

لیکن ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ آزاد، لبرل اور ترقی پسند دنیا کے قائدین بہرے اور گونگی بطخوں کی طرح بیٹھے ہوئے انسانیت کو آگ میں بھڑکاتا ہوا دیکھ رہے ہیں اور کچھ خود کو اسی آگ سے گرم کر رہے ہیں حالانکہ اس کی چمنی سے اٹھنے والا دھوئے سے ایک اور آشوٹز یا مسلمانوں کی نسل کشی کی مہک آ رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments