ترقیاتی ایجنڈے میں بلوچستان سرفہرست ہے: وزیراعظم


\"nawaz وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سول اور عسکری اداروں کی کوششوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوگیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پہلی بار کسی خاتون کا بلوچستان اسمبلی کی سپیکر منتخب ہونا خوش آئند ہے، بلوچستان ان کے دل کے قریب ہے۔ بلوچستان میں امن اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سکیورٹی اداروں کی کوششوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے اور حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں بھی بلوچستان سرفہرست رہے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments