زندگی سوشل میڈیا پر وقت برباد کرنے کا نام نہیں ہے


میں ان نوجوانوں سے مخاطب ہوں جو بے دردی سے اپنا وقت برباد کر رہے ہیں، انہیں اس بات کی سمجھ ہی نہیں ہے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ نوجوانوں کے لیے ‎ اس تحریر میں بہت کچھ ہے۔ اس کو صرف پڑھنا نہیں بلکہ اس کو سمجھنا اور جب سمجھ جائیں تو سوچنا اور اپنے آپ سے سوال کرنے ہے کہ ہم جو وقت برباد کر رہے ہیں، اس کی وجہ کیا ہے اور کیسے اس وقت کو بہتر انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ۔ ۔ یوتھ کے لئے سب سے اہم چیز کیرئیر ہوتا ہے اور کیرئیر بنانے کے لئے وقت کی بہت ویلیو ہے۔

یوتھ اس ٹائم کو اچھے طریقے سے استعمال کریں اسے ضائع نہ کریں ورنہ اگر وقت نکل گیا تو زندگی گئی۔ نوجوان جانتے ہیں کہ وقت اہم ہے پھر بھی بے دریغ وقت برباد کرتے رہتے ہیں۔ فیس بک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک وغیرہ کو بے تحاشا استعمال کرتے ہیں سوشل میڈیا کے ان عناصر کو بدقسمتی سے زیادہ تر نوجوان کسی مقصد کے لئے نہیں بلکہ وقت کو برباد کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا کی نوجوانوں کو عادت ہو چکی ہے۔ لوگوں کو جیسے سگریٹ اور شراب وغیرہ کی لت لگ جاتی ہے نوجوانوں کو بھی سوشل میڈیا کی لت لگ چکی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ یہ نوجوان جو ہر روز گھنٹوں وقت کو برباد کرتے ہیں، اس سے وہ حاصل کیا کرتے ہیں؟ اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا وقت تو برباد ہوتا ہی ہے ساتھ توانائی بھی ضائع ہوتی، صحت بھی خراب ہوتی ہے۔ اب سوال کہ اس کا حل کیا ہے؟ اس کا ایک ہی حل ہے کہ نوجوان اپنے آپ سے سوال کریں؟ سوچیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟ جب نوجوان کے دل ودماغ میں یہ انڈرسٹینڈ نگ آ جائے گی کہ ان کا وقت برباد ہو رہا ہے، وقت نکل رہا ہے، کچھ کرنا ہے، اندر سے یہ آگ نہیں لگی ہوگی تو کچھ نہیں ہوگا۔

اپنے اسمارٹ فون پر اپنی زندگی کے مقصد سے متعلق ضرور کام کریں، یہ ضروری ہے۔ لیکن یاد رکھیں ابھی آپ لوگوں نے بہت کچھ کرنا ہے اس لئے خوامخواہ موبائل پر وقت برباد مت کرتے رہیں۔ اس قسم کی عادتوں سے نجات کے لئے ہر نوجوان کی زندگی میں ایک ایسا مقصد ہونا چاہیے جو اتنا بڑا ہو کہ وہ اپنے مقصد کے حصول کی دھن میں رہے۔ اس مقصد کے عشق میں مست رہیں۔ انسان ہونے کا مقصد ہے تخلیقی زندگی۔ یہ دماغ، جسم اور سوچ صرف وقت کی بربادی کے لئے نہیں ہیں۔

ہر نوجوان کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے وہ وقت کو فنانشل فریڈم کے لئے استعمال کریں تاکہ جلدی سے وہ فناشل معاملات سے فری ہو اور کچھ بڑا کر سکے۔ وقت کے استعمال کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں، پیسہ کمانا اہم ہے اور عظیم مقصد کے حصول کا ایک اہم ذریعہ۔ یاد رکھیں نوجوان نے روحانیت کی منازل بھی طے کرنی ہیں، فنانشل فریڈم بھی حاصل کرنی ہے، زندگی کی انڈسٹینڈنگ بھی کہ وہ کیا ہے، وہ اس زمین پر کیوں ہے اور اسے کیا کرنا ہے؟

نوجوان نے اگر وقت کی اہمیت کو سمجھنا ہے تو وہ چھوٹی سوچ سے زندگی کو آگے نہ بڑھائے بلکہ بڑی سوچ سے اپنے خواب کی طرف قدم بڑھائیں۔ زندگی کا کوئی مقصد یا گول بنانا ہے تو ڈھنگ کا بنایئے۔ اتنا بڑا مقصد کہ دماغ میں یہ بات بیٹھ جائے کہ اس نے وقت کا ایک لمحہ بھی برباد نہیں کرنا۔ جب انسان کا مقصد بڑا ہوتا ہے تو اس کے لئے ایک ایک منٹ اہم ہوجاتا ہے۔ جاب، بزنس کے ساتھ ساتھ انسان کی زندگی میں کرنے کے لئے highest possibilities ہیں ان تک پہنچنا۔

زندگی کو سمجھنا ہے۔ ایسا گول کہ انسان میں یہ جنون بھر جائے کہ اب آگے زندگی میں بڑا مزہ آنے والا ہے، یہ سوچ انسان میں گھس گئی تو وہ کمال کر سکتا ہے۔ معجزے د کھا سکتا ہے۔ جو وقت برباد نہیں کرتے، اپنی دھن میں بدمست ہو جاتے ہیں تو پھر وہ زندگی کو سمجھ لیتے ہیں۔ ان کی ایسی شخصیت بن جاتی ہے کہ ان کے اندر سے خوف نکل جاتا ہے۔ موت بھی سامنے ہو تو نعرہ مستانا لگا کر اسے گلے لگا لیتے ہیں اور کہتے ہیں موت بتا کہاں جانا ہے، میں نے جو کرنا تھا کر لیا، مجھے دنیا میں زندگی انجوائے کرنے کا بڑا مزہ آیا۔

اب بتا کہاں جانا ہے؟ یہ پڑھنے کے بعد نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ اسے موٹیویشن کے طور پر استعمال نہ کریں بلکہ اپنے آپ سے سوال کریں سوال کریں اپنے آپ سے کہ وہ کیوں گھنٹوں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام ٹک ٹاک پر وقت برباد کردیتے ہیں؟ ان کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟ کیا وہ اپنے مقصد کی طرف بڑھ رہیں؟ زندگی کیا سوشل میڈیا پر وقت برباد کرنے کا نام ہے؟ اس جیسے بہت سے سوالات کریں جب جواب مل جائے گا تو اندر کی دنیا میں آگ بھڑک اٹھے گی اور انسان اپنی زندگی کا ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments