زندگی سوشل میڈیا پر وقت برباد کرنے کا نام نہیں ہے

میں ان نوجوانوں سے مخاطب ہوں جو بے دردی سے اپنا وقت برباد کر رہے ہیں، انہیں اس بات کی سمجھ ہی نہیں ہے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ نوجوانوں کے لیے ‎ اس تحریر میں بہت کچھ ہے۔ اس کو صرف پڑھنا نہیں بلکہ اس کو سمجھنا اور جب سمجھ جائیں تو سوچنا اور اپنے آپ سے سوال کرنے ہے کہ ہم جو وقت برباد کر رہے ہیں، اس کی وجہ کیا ہے اور کیسے اس وقت

Read more

ہر انسان خوش رہنا چاہتا ہے

اس تحریر سے میں ایسا آسان راز بتانے جا رہا ہوں۔ جس کے بعد باقی تمام زندگی آپ ہر لمحے خوش رہ سکتے ہیں۔ اس دنیا میں کوئی بھی ایک انسان ایسا نہیں ہے جسے دکھ، درد اور تکلیف میں رہنا پسند ہو۔ دنیا کا ہر انسان خوش و خرم رہنا چاہتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ دنیا کی کسی تعلیمی درسگاہ میں یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ انسان کیسے ہمیشہ خوش رہ سکتا ہے؟ سوچیں آپ کے پاس بے تحاشا دولت ہے، گاڑیاں اور بنگلے ہیں۔ لیکن آپ خوش نہیں ہیں؟

کیا اس سے بڑا کوئی اور مسئلہ ہو سکتا ہے؟ کہ سب کچھ ہے خوشی نہیں ہے؟ کچھ ہو نہ ہو لیکن اگر انسان خوش ہے تو زندگی انجوائے کرنے کا سب سے بڑا آرٹ یہی ہے۔ ہم کیا انسان ہیں جنہیں خوش رہنے اور خوشی کا اظہار کرنے میں بھی ڈر لگتا ہے۔ یاد رکھیں اس دنیا کو پرمسرت اور خوش رہنے والے انسانوں کی ضرورت ہے۔ یہاں پہلے ہی بہت دکھ اور تکالیف ہیں۔ ایسے خوش رہیں جیسے بچے خوشی کو انجوائے کرتے ہیں۔ ہمارا ایشو یہ ہے کہ ہم صرف ایک دوسرے میں اچھائی برائی تلاش کرتے ہیں، ایک دوسرے میں کمیاں نکالتے رہتے ہیں، اس لئے دکھی رہتے ہیں؟

Read more