چیئرمین نیب ویڈیو سکینڈل کی مرکزی کردار طیبہ گل کی گاڑی پر فائرنگ


چیئرمین نیب ویڈیو سکینڈل کی مرکزی کردار طیبہ گل کی گاڑی پر جھنگ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

طیبہ گل کے بیٹے سہیل فاروق کی جانب سے جھنگ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی ہے۔ سہیل فاروق نے درخواست میں بتایا ہے کہ طیبہ گل اور ان کے شوہر جو گاڑی استعمال کرتے ہیں، وہ گاڑی اتفاق سے رات کو ان کے بچے استعمال کر رہے تھے۔ رات کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، مگر وہ نہیں رکے اور گاڑی بھگا دی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس نے سہیل فاروق کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب طیبہ گل کے شوہر فاروق نول کا کہنا ہے کہ اصل ٹارگٹ میں اور میری اہلیہ تھے۔

خیال رہے کہ طیبہ گل چیئرمین نیب کی ایک متنازع ویڈیو سامنے لے کر آئی تھیں، جس کے بعد خوب ہنگامہ ہوا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments