جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے ایف بی آر میں تحریری جواب کی مکمل عکسی نقل


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے آف شور جائیدادوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے اسلام آباد زون میں کمشنر آف ٹیکسیشن کو تحریری جوابات جمع کرا دیے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 19 جون کو جاری مختصر حکم کے ذریعے ایف بی آر کو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ اور ان کے 2 بچوں ارسلان فائر عیسیٰ اور سحر عیسیٰ کی برطانیہ میں 3 آف شور جائیدادوں کی نوعیت اور فنڈنگ کے ذرائع کی وضاحت طلب کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مذکورہ ہدایت کی روشنی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ آج کمشنر آٹو میٹک ایکسچینج آف انفارمیشن زون اسلام آباد ذوالفقار خان کے دفتر پہنچیں جو آف شور ٹیکسیشن کے معاملات دیکھتے ہیں۔

محترمہ سرینا عیسیٰ نے ذاتی حیثیت میں خود کو اور اپنے 3 بچوں کو جاری کردہ 3 نوٹسز کے تحریری جوابات جمع کرائے۔ ان کے جوابات کی مکمل عکسی نقل نیچے دیکھی جا سکتی ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments