کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے کوارٹر میں آگ لگ گئی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور میں کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کے کوارٹر میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں واقع کوارٹر کے تین کمروں میں رکھا سامان مکمل طور پر جل گیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔

دوسری جانب کاشانہ ویلفیئر کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ میرے کوارٹر میں پانی، بجلی اور گیس بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کل وزیراعظم ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتال کروں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس افشاں لطیف نے الزام عاید کیا تھا کہ یتیم بچیوں کے لئے قائم ادارے میں مقیم لڑکیوں کا جنسی استحصال کیا جاتا ہے اور متعلقہ محکمے کے اعلیٰ عہدے دار اس اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ اس کے بعد سے افشاں لطیف اور صوبائی حکومت میں کشیدگی چل رہی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply