کرونا، ادب اور عالمی سیاست


کرونا کی وبا نے نئی معاشرتی خرابیوں کو جنم نہیں دیا بلکہ پہلے سے موجود معاشرتی خرابیوں کو اجاگر کیا۔ اس وائرس نے بین الاقوامی سیاست کی غلطیاں بھی عیاں کر دی اور سرمایہ دارانہ نظام کی غلاظتوں کو دنیا میں ایک بار پھر متعارف کروایا جیسے کہ مزدوروں کی سیکیورٹی کا نہ ہونا، ٹرمپ، عمران خان اور مودی جیسے حکمرانوں کی طرف سے آمرانہ فرمانواں کا جاری ہونا، اور صحت جیسے شعبے کی نجکاری کی وجہ سے زندگی کے ہر ایک لمحے کی قیمت ادا کرنا۔

صحت کی سہولیات عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہے۔ جس میں روزانہ کی بنیاد پر تنخواہ لینے والے مزدور سر فہرست ہے۔ ہمارا معاشرتی طبقاتی نظام ہی ان کی زندگیوں کا ذمہ دار ہے۔ یہ ایک اہم سیاسی مسئلہ بھی ہے کیونکہ حکومت نے عوام کو فائدہ دینے والے ادروں کو یکسر نظر انداز کیا۔ جنگی جہازوں اور اسلحہ خریدنے پر اربوں روپے لگادیے جو کہ اس وبا سے لڑنے میں بالکل کار آمد نہیں ہے۔ کرونا کی وجہ سے دنیا میں جو معاشی غیر استحکامی پیدا ہوئی ہے اس سے انسانی حقوق کا مسئلہ بھی کھل کر سامنے آ گیا ہے جو کہ موجودہ دنیا کا ایک اہم مسئلہ گردانا جاتا ہے ۔

اس مشکل وقت میں ادب بین الاقوامی تجربات اور خاص طور پر پسماندگی کی زبان بن گیا ہے۔ دنیا میں اب بائیو پالیٹیکس میں مزید تعلیمی تجربات ہوں گے کیونکہ انسان صرف اس وائرس کا نہیں بلکہ بہت سی حکومتی پالیسیوں کا بھی شکار ہوا ہے۔ وبا کی وجہ سے عورتوں پرگھریلو بوجھ مزید بڑھ گئے ہیں۔ ادب اور دوسرے تعلیمی تحقیقات میں اب ڈیجیٹل ذریعوں کا استعمال زیادہ ہوگا کیونکہ کرونا کی بعد کی دنیا اب ڈیجیٹل ذریعوں پر زیادہ اعتماد کرے گی۔

اس وبا کی ایک ناقابل تلافی حقیقتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس نے آدب کی اہمیت کو ایک مرتبہ پھر دنیا میں اشکار کر دیا۔ چونکہ اس وبا میں کچھ وقت کے لئے معاشرتی علیحدگی اختیار کی جاتی ہے اس لیے اس وقت میں ادب کے جمالیاتی احساس اور فلسفیانہ مزاج کو مزید فروغ ملتا ہے۔ ادب نے ہمیشہ انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کا کام کیا ہے۔ دنیا کے اس مادی دور میں جہاں پر اس وبا نے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ ادب ہی وہ روشن مشعل ہے جو کہ آنے والے وقتوں میں شخصیات کو نکھارنے میں ایک بار پھرمددگار ثابت ہوگی۔

Facebook Comments HS

One thought on “کرونا، ادب اور عالمی سیاست

  • 19/07/2020 at 9:25 شام
    Permalink

    Well the post was so informative and have enlightend all the aspect which were effected by COVID-19 looking forward to see more post like that from haris karim

Comments are closed.