ٹی وی اداکارہ آمنہ شریف کی 38ویں سالگرہ پر ذاتی زندگی کی جھلکیاں


بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ آمنہ شریف آج اپنا 38 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ آمنہ ان دنوں ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کی میں کومولیکا کا رول نبھا رہی ہیں۔

آمنہ شریف نے اپنے کریئر کا آغاز ٹی وی سیریل کہیں تو ہوگا سے کی تھی ، جس میں انہوں نے کشش کا کردار ادا کر کے شہرت پائی تھی۔

ٹی وی انڈسٹری کا بڑا نام بننے والی آمنہ شریف کی پیدائش 16 جولائی 1982 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ وہ فلم آلو چاٹ ، آو وش کریں اور ایک ویلن میں نظر آچکی ہیں۔

سال 2003 میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی آمنہ "ہوں گے جدا نہ ہم” اور "نائیکا” جیسے ٹی وی شوز میں کام کرچکی ہیں۔

منہ شریف نے اپنے بوائے فرینڈ امت کپور سے سال 2013 میں شادی کی تھی۔ دونوں نے ایک سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا۔ آمنہ 2015 میں ایک بچے کی ماں بھی بنیں۔ آمنہ کے بیٹے کا نام آرین کپور ہے۔

آمنہ شریف کا شادی سے پہلے ٹی وی اداکار راجیو کھنڈیل وال کے ساتھ معاشقہ رہا۔ کہیں تو ہوگا سیریل میں آمنہ نے راجیو کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔ یہ تعلق تقریبا تین سال تک چلا۔ اس ریلیشن شپ کے ٹوٹنے کی وجہ آمنہ کا اداکار آفتاب شیودسانی سے معاشقہ بتایا گیا تھا۔ آفتاب اور آمنہ کے معاشقہ کا انکشاف سال 2008 میں اس وقت ہوا جب راجیو نے اس ریلیشن شپ کے بارے میں ایک انٹرویو میں بات کی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں کسوٹی زندگی کی ٹو کے اداکار پارتھ سمتھان کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد شوٹ پر موجود سبھی لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کروانے کیلئے کہا گیا تھا۔ افواہ اڑی تھی کہ آمنہ شریف بھی کورونا کی زد میں آگئی ہیں لیکن آمنہ نے انسٹاگرام پر کہا کہ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔

Facebook Comments HS