چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کیا، پاک فوج روایتی جنگ کیلئے بھی ہر وقت تیار ہے: آرمی چیف


\"APP53-08

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےسلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا۔ جنرل راحیل نے پاک فوج‘ رینجرز کے جوانوں اور جنگی ہیروز کے ساتھ دن گزارا۔ انہوں نے کنٹرول لائن‘ ورکنگ باﺅنڈری پر تعینات جوانوں کے عزم کو سراہا اور مادرِ وطن کیلئے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی‘ جوانوں اور افسروںسے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج سپہ گری میں اپنی وراثت اور روایات رکھتی ہے‘ فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔ پاک فوج جنگی صلاحیتوں سے لیس اور وہ اپنی جنگ کیلئے ہر وقت تیار ہے‘ فوج نے بہادری کے ورثے کو فخریہ انداز میں قائم رکھا اور چینلجز کا بخوبی مقابلہ کیا۔ پاک فوج سب سے زیادہ سخت جان فوج بن چکی ہے‘ فوج اپنے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے آزمائی گئی ہے۔ ماضی کے ہیروز کی طرح کسی بھی چیلنج کیلئے تیار ہیں۔ پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ جنگی مہارت رکھتی ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments